جارج فلائیڈ کا قتل :امریکا بھر میں مظاہرے، کرفیو توڑ دیا گیا

696

واشنگٹن: امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے مظاہروں میں مزید شدت آگئی ، امریکی عوام کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئی۔

امریکا میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کے قتل کے خلاف امریکا بھر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں پولیس اور امریکی کوسٹ گارڈز کی فوج سیاہ فام احتجاجیوں پر ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کی شیلنگ کا بے دریغ استعمال کررہی ہے ۔

Hundreds protest in front of U.S. Embassy building in TV over ...

واشنگٹن سے لے کر ہالی وڈ تک لاکھوں لوگوں نے کرفیو توڑ کر احتجاج کیا، پولیس اہلکار کے ہاتھوں مارنے جانے والے سیاہ فام جارج فلائیڈ کی فیملی نے بھی مظاہروں میں شرکت کی ۔جارج کے آبائی شہر ہیوسٹن میں ہونے والے مظاہرے میں بڑے پیمانے پر لوگوں نے شرکت کی، لاس اینجلس میں پولیس اور فوجی اہلکاروں کو مظاہرین کے ساتھ گھٹنوں پر بیٹھنا پڑا، مظاہرین نے فوجیوں سے مارچ میں شرکت کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

I Can't Breathe': George Floyd's Mural in War-Torn Syria Shows the ...

دوسری جانب صدر ٹرمپ کی حکم پر امریکی حکام نے 40 شہروں میں کرفیو لگا رکھا ہے جبکہ  پینٹاگون کا کہنا ہے 1600 فوجیوں کو واشنگٹن کے اردگرد تعینات کردیئے گئے ہیں اور اہلکار ہائی الرٹ ہیں ۔

I Can't Breathe': Video Shows George Floyd Pinned Down by Police

قبل ازیں گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کے باعث ٹرمپ خوف سے بنکر میں چھپ گئے تھے ۔