احساس ایمرجنسی کیش، 116ارب98کروڑروپےسےزائدرقم تقسیم

1164

ملک بھرمیں احساس ایمرجنسی کیش کےتحت اب تک 116ارب98کروڑروپےسےزائدرقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 96 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی ہے۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں 50 ارب 30 کروڑ روپے 41لاکھ 43 ہزارسےزائد افرادمیں رقم تقسیم کی گئی۔

سندھ میں 35 ارب 59 کروڑ روپے، 29لاکھ 48 ہزارسے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی۔ اسی طرح  خیبرپختونخوا میں22 ارب 19 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے،صوبے کے 18لاکھ 5ہزارسےزائد افرادمیں رقم تقسیم ہوئی۔

بلوچستان میں 5 ارب 55 کروڑ روپے مستحقین کو دیے گئے یہ رقم 4لاکھ 55 ہزارسے زائد افراد میں تقسیم ہوئی۔ آزاد جموں کشمیر میں 2 ارب 3کروڑ روپے، ایک لاکھ64ہزارسےزائدافراد میں تقسیم ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 84 کروڑ روپے سے زائد رقم، 66 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی جب کہ اسلام آباد میں 45کروڑ روپے سےزائد رقم،37ہزار سےزائدافراد میں رقم تقسیم ہوئی۔