امریکی پولیس نے سیاہ فام ایف بی آئی ایجنٹ کو گرفتار کرلیا

584

واشنگٹن: امریکا میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت اور زبردست احتجاج کے باوجود امریکی پولیس کا رویہ تبدیل نہ ہوسکا، امریکی پولیس نے سیاہ فام ایف بی آئی ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں پولیس نے سیاہ فام شخص کو مشتبہ سمجھ کر روکا اور اس کے ہاتھ پیچھے باندھ کر بات سنے بغیر ہی تفتیش شروع کردی، پولیس اہلکار اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں کارڈ سے پتا چلا کہ وہ شخص ایف بی آئی اہلکار ہے۔

پولیس اہلکاروں نے ایف بی آئی ایجںٹ کا کارڈ دیکھنے کے بعد اس سے معذرت کی اور اسے چھوڑ دیا۔ امریکی پولیس کے اس روئیے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دوسری جانب سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کےدوران کیلی فورنیا پولیس کےاہلکاروں کا مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا۔

پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کیا بلکہ انہیں آگے بڑھ کر گلے لگایا اور داد رسی کرتے ہوئے آنسو صاف کیے۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ پر امن احتجاج کرنے والوں کا ساتھ دیں گے جبکہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔