پاکستانی طلبا کو چین سے لانے کیلئے پی آئی اے کا اہم اقدام

294

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے چین سے پاکستانی طلباءکی واپس لانے کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کافیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین سمیت دنیا بھر سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کا ریلیف آپریشن جاری ہے، چین میں پھنسے طلبا کی وطن واپسی کو ممکن بنانے کے لیے پی آئی اے نے خصوصی پرواز شیڈول کی ہے۔

پرواز پی کے 8872 پانچ جون کو ووہان سے اسلام آباد روانہ ہوگی جس کے ذریعے 300 طلبا کو واپس لایا جائے گا۔حکومتی ہدایت کے مطابق طلبا خصوصی رعایتی کرائے پر سفرکر سکیں گے، پرواز ووہان سے اسلام آباد کے مقامی وقت کے مطابق شام7بجے پہنچےگی۔