وزیرِ اعظم، آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

601

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف  بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خاناور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آئی سی آئی ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔

وزیراعظم نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں  اجلاس کی صدارت کی،اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم کو پیچیدہ علاقائی اور داخلی چیلنجز کے ساتھ امن کی بحالی کے لئے پاکستانی کاوشوں کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے آئی ایس آئی کی قربانیوں اور انتھک  کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا۔

انہوں  نے اس امر پر زور دیا کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت  نہیں کیا جائے گا۔