حیدرآباد میںکوئی شے سرکاری نرخ پردستیاب نہیں، ندیم قاضی

255

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی ، نائب صدر شعیب جعفری انچارج میڈیا سیل رضوان احمد گدی و اراکین ڈویژن کمیٹی نے حیدرآباد میں پیٹرول پمپس کی بندش ،آٹا، مرغی و دیگر اشیا کی مہنگے داموں فروخت پر ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی پر افسوس کا
اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2دن سے پیٹرول کی قیمت کم ہونے پر پیٹرول پمپز بند کردیے گئے ہیں جس کی وجہ سے عام عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے گزشتہ ایک ماہ سے حیدرآباد میں مٹی کا تیل نا پید ہے اشیا کے سرکاری نرخ کی فہرست ضلعی انتظامیہ جاری کرتی ہے لیکن پورے حیدرآباد مےں اس پر کہیں عمل نہیں ہورہا ہے ۔ پھل،دالیں، مرغی سمیت دیگر اشیا مصنوعی طور پر مہنگی فروخت ہورہی ہیں ۔انہوں نے صوبائی حکومت کمشنر ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے ،ذخیرہ انددزوں و مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔