حکومت نے لاک ڈاﺅن متاثرین کی امداد نہیں کی ، عبدالقدوس

155

بدین(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے رہنماعبدالقدوس نے کہاہے کہ لاک ڈاﺅن کے بعد بدین سمیت بھر میں مہنگائی کا سیلاب نیا رخ اختیار کرگیا لاک ڈاﺅن سے ایک دن کی اجرت کمانے والے محنت کش بھی بے روزگار ہوگئے حکومت کی جانب سے لاک ڈاﺅن کے متاثرین کے کوئی امداد نہیں کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبرایک ولیج موسیٰ سومرو(بوڑادہ) میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عبدالقدوس نے مزید کہا پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعد گیس اور بجلی کی قیمتوںسمیت اشیائے ضروریہکے نرخ بھی کم کےے جائیں،سندھ کے عوام بھوک افلاس بے روزگاری کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں غریب طبقہ ایک وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہے سندھ میں وڈیرے شاہی کا نظام چل رہا ہے امیرلوگ امیرترین اور غریب لوگ غریب ترین ہوتے جارہے ہیں سندھ کے عوام موجودہ حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں ۔اس موقع جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی،مقامی امیر ایاز لطیف سومرو،عبداللطیف کھوسہ،موسیٰ ملاح ودیگر رہنما بھی موجودتھے ۔