سول اسپتال میں سہولتوں کے فقدان سے مریض پریشان ہیں،حافظ طاہر مجید

343

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ سول اسپتال حیدرآباد میں کورونا کے مریض مناسب سہولتوں کی عدم فراہمی سے پریشان ہیں۔ حیدرآباد کابڑا اور سرکاری اسپتال ہونے کی وجہ سے زیادہ تر غریب مریض سول اسپتال سے رجوع کرتے ہیںلیکن یہاں سہولتوں کا فقدان ہے بنیادی سہولیات تک مریضوں کو دستیاب نہیں ہیں،کوروناوبا کے دوران میں سول اسپتال کا کردار مرکزی ہے۔کورونا کے مریض اور اسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈ میں عام عملے اور مریضوں کے لواحقین کا داخلہ ممنوع ہے،کھانا وغیرہ مریضوں کے لیے گھر سے نہیں جاسکتا۔اسپتال انتظامیہ انہیں کھانا دینے کی ذمے دار ہے لیکن تمام مریضوں کو مناسب مقدار میں کھانا میسر نہیں ہے گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے کھانا فراہم کیا گیا تھا جس سے چند مریض محروم رہ گئے، مریضوں کو شوگر سمیت کئی بیماریاں بھی لاحق ہیں کھانا نہ ملنے کی وجہ سے انہیں سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔واش روم کی حالت بھی نہایت خراب ہے صفائی کا فقدان ہے۔مریض اور ان کے اہل خانہ اس صورت حال سے سخت پریشان ہےں۔