امریکا مظاہرین سے تحمل سے نمٹے‘ اقوام متحدہ

182

نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکی حکام سے کہا ہے کہ وہ مظاہرین سے تحمل سے نمٹیں اور پولیس تشدد کے الزامات کی تحقیقات کرائیں۔ سیکرٹری جنرل گوتریس کے ترجمان نے کہا کہ مظاہرے پرامن ہونے چاہییں، پچھلے چند دنوں میں پولیس تشدد کے کیس سامنے آئے ہیں، دنیا بھر میں پولیس اہل کاروں کو انسانی حقوق کی تربیت بھی دی جانی چاہیے ۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مظاہروں کے دوران صحافیوں پر پولیس کے حملوں پر بھی تشویش ہے ، صحافیوں پر حملہ معاشرے پر حملے کے مترادف ہے اور کوئی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے بغیر نہیں چل سکتی۔