مولانا طارق جمیل بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے گر کر زخمی ہوگئے

231

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل اچانک بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے گر کر زخمی ہوگئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مولانا طارق اجمیل نے کہا کہ دو روز قبل بلڈ پریشر کم ہونے کے سبب گرنے سے چوٹ آئی تھی، آپ سب بہن بھائیوں کی دعا سے ٹھیک ہوں، صحت کاملہ کےلیے آپ تمام سے دعاو¿ں کی درخواست ہے۔دو روز قبل بلڈ پریشر کم ہونے کے سبب گرنے سے چوٹ آئی تھی،آپ سب بہن بھائیوں کی دعا سے ٹھیکہوں،صحت کاملہ کےلیے آپ تمام سے دعاﺅں کی درخواست ہے۔دو روز قبل ایک اور مبلغ مولانا عمران بشیر نے ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی تھی۔ اپنے بیان میں مولانا عمران بشیر نے کہا تھا کہ بلڈپریشر لو ہونے کی وجہ سے مولانا گرے تھے چہرے پر ہلکی سی چوٹ آئی تھی مگر زیادہ خون بہنے کی وجہ سے طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تھی۔