فواد چودھری کا ایک بار پھر پارلیمنٹ کا براہ راست اجلاس نہ بلانے کا مشورہ

238

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنا لوجی فواد چودھری نے ایک بار پھر پارلیمان کا براہ راست سیشن نہ بلانے کا مشورہ دیتے ہو ئے کہا کہ پارلیمان کے ہوٹلوں میں یا براہ راست سیشن بلانے کی بجائے ورچوئل اجلاس کیے جائیں۔سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی کے انتقال پر اظہار
تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر اس بات پر زور دوں گا کہ پارلیمان کے براہ راست سیشن سے گریز کیا جائے، ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ، پارلیمان کے مواصلاتی سیشن کر کے ہم احتیاط کا مظاہرہ کرسکتے ہیں، پارلیمنٹ کے جو سیشن براہ راست منعقد ہوئے اس کے نتائج سامنے آرہے ہیں، متعدد ارکان پارلیمنٹ براہ راست سیشن کے بعد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔