پاکستان آزاد ہوگیا مگر آزادی اشرافیہ تک محدود رہی،خواجہ سعد رفیق

212

لاہور ( آ ن لائن ) پاکستان مسلم لےگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تما م بحران کی ذمہ دار ہے ۔کارکردگی کے لفظ کا پی ٹی آئی حکومت میں کوئی نام نہیں۔المےہ ےہ ہے کہ اپوزےشن اور حکومت اب تک کورونا وباءپر بھی اےک نہےں ہو سکے ۔ مشکلات ہمارے لیے نئی نہےں ہےں ےہ وقت بھی گزر جائے گا ۔ منگل کو احتسا ب عدالت کے باہر مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکردگی کے لفظ کا پی ٹی آئی حکومت میں کوئی نام نہیں، آج ٹڈی دل آو¿ٹ آف کنٹرول ہوچکا ہے جسے این ڈی ایم اے کے ذمے ڈال دیا گیا، حکومت نے کورونا مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا نہیں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ المےہ ہے کہ اپوزیشن اور حکومت ابھی تک کورونا وباءپر اےک نہےں ہو سکے جس کے ہم سب ذمہ دار ہیں، آپ نے گردن اور گریبان سے دبوچا ہوا ہے، جس ملک میں قائد حزب اختلاف کو ہر وقت کٹہرے میں کھڑا کیا جائے وہاں کونسی جمہوریت ہے۔ اس جمہوریت نے ریاست پاکستان کو جنگل میں تبدیل کر دیا ہے، پاکستان میں بدقستمی سے جمہوریت نے وہ سفر طے نہیں کیا جو کیا جانا چاہیے تھا۔سعدرفیق کا کہنا تھا پاکستان میں 4 مارشل لاءآئے، پاکستان آزاد ہوگیا مگر آزادی صرف اشرافیہ تک رہی، عام آدمی تک نہیں پہنچی، شہباز شریف ان مشکلات سے نکل جائے گا۔