فواد چودھری کو ہماری رپورٹس پر اعتماد ہونا چاہیے، ڈاکٹر یاسمین راشد

242

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ فواد چودھری کو ہماری رپورٹس پر اعتماد ہونا چاہیے۔ نوازشریف کے ٹیسٹوں کی رپورٹس لیبارٹری آتیں تو میں ڈاکٹروں کے ساتھ خود جائزہ لیتی تھی، ان رپورٹس کو بنیاد پر ہی نواز شریف کا علاج کیا گیا۔ انہوں نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے علاج کی تحقیقات کے مطالبے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ نوازشریف کی تمام رپورٹس علاج کے دوران ہی تیار کی گئیں۔ٹیسٹوں کی رپورٹس سمزلیبارٹری آتیں تو میں ڈاکٹروں کے ساتھ خود جائزہ لیتی تھی، ان رپورٹس کو بنیاد پر ہی نواز شریف کا علاج کیا گیا۔ اس لیے فواد چوہدری صاحب کو ہم پر اعتماد ہونا چاہیے، کیونکہ نواز شریف کی رپورٹس ہم نے خود علاج کے دوران تیار کی تھیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ابھی نوازشریف کی بہت ساری رپورٹس بیرون ملک سے آنی ہیں، ان کی جو بھی باہر سے رپورٹس آئی ہیں وہ نامکمل ہیں۔ہم تو پہلے ہی نوازشریف کی رپورٹس پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس لیے اب مزید تحیقیقات کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے وفاقی وزیر فواد چودھری نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پاکستان میں ٹیسٹوں سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط ارسال کیا ہے۔