حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری

114

لاہور (نمائندہ جسارت) ن لیگی رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے گئے ہیں۔ پروڈکشن آرڈرا سپیکر صوبائی اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے جاری کیے ہیں، جس کا مقصد حمزہ شہباز شریف کو 5 جون کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسمبلی کے عقب میں واقع ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا جس پر کروڑوں روپے کے اخراجات آئیں گے۔