کورونا: کروڑوں افراد بیروزگار‘ امیروں کی دولت میں اضافہ

251

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی تحقیقاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں بے روزگاری پھیل رہی، وہاں امیر افراد امیر ترین ہوگئے ہیں۔ تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق ڈھائی ماہ کے دوران ارب پتی افراد کی دولت میں 485ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اس عرصے میں امریکی ارب پتی افراد کی فہرست میں 16ناموں کا اضافہ ہوا۔ اس سے پہلے فوربس نے 7اپریل کو ارب پتی افراد سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی تھی،جس میں کہا گیا تھا کہ ایک سال پہلے امریکی ارب پتی افراد کی مجموعی دولت 3ارب ڈالر سے زائد تھی،جو کم ہوکر 3ہزار111ارب ڈالر تھی، جو کم ہو کر 2ہزار948ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ اس طرح ایک سال میں 164ارب ڈالر کی کمی ہوئی تھی۔ لیکن 18مارچ سے 28مئی کے دوران نہ صرف خسارہ ختم ہوا، بلکہ مجموعی دولت بڑھ کر 3ہزار439ارب ڈالر تک پہنچ گئی اور ڈھائی ماہ میں 5کھرب ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔ اس سلسلے میں سب سے زیادہ فائدے میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مالکان رہے ہیں۔ صرف ایمازون اور فیس بک کے بانیوں کی دولت مجموعی طور پر 63ارب ڈالر بڑھی ہے۔ اس کی بڑی وجہ حصص بازاروں میں دونوں کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بلند ہونا ہے۔