اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 164.70روپے ہوگئی

218

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق غیر ملکی کرنسیوں کی طلب بڑھنے کے باعث پیر کو بھی پاکستانی روپے کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی جس کے باعث انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدایک روپے کے اضافے سے 163.75روپے سے بڑھ کر164.75روپے اور قیمت فروخت 164 روپے سے بڑھ کر165روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید1.20روپے کے اضافے سے163.50روپے سے بڑھ کر 164.70 روپے اور قیمت فروخت164روپے سے بڑھ کر 165.20روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں 1.80 روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 178.50 روپے سے بڑھ کر180.30روپے اور قیمت فروخت 180.50روپے سے بڑھ کر182.30روپے ہوگئی۔