مرحوم کمشنر ایس ای سی پی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

222

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرحوم کمشنر انشورنس ایس ای سی پی آصف عارف کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس میں مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ایف پی سی سی آئی بزنس مین پینل کے سینئر نائب صدر میاں زاہد حسین، چارٹرڈ اکائونٹنٹ اور انشورنس کنسلٹنٹ طارق حسین، پاکستان اکانومی واچ کے چیئر مین اسلم خان اور ایف پی سی سی آئی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے انشورنس کے کنوینر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشورنس انڈسٹری کے لیے مرحوم کی خدمات کا احاطہ کرنا مشکل ہے۔ وہ ایک شفیق انسان ہونے کے علاوہ انتہائی ماہر اور با اصول پیشہ ور کی حیثیت سے جانے جاتے تھے اور ان کی صلاحیتوں کے سبب ملک بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ وہ پاکستان میں اسلامی انشورنس کے بانی تھے اور انشورنس کی شعبہ میں اسی فیصد سے زیادہ اصلاحات انہی کا کارنامہ ہے جس سے یہ شعبہ مستحکم ہوا اور صارفین کو بھی تحفظ ملا۔مرحوم کمشنر انشورنس ایس ای سی پی آصف عارف نے پاکستان میں پہلی بار سارک انشورنس ریگولیٹرز کانفرنس منعقد کروائی، سروئیرز کے انتخاب میں شفافیت لائے اور اسلامی انشورنس کا پہلا لائسنس یونائیٹڈ ونڈو تکافل کو جاری کیا۔