حکومت ٹڈی دل کے حملے پر قا بو پا نے کے لیے کار روائی کرے،ایف پی سی سی آئی

170

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر میاں انجم نثار اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطان رحمان نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں ٹڈی دل کے ہجوم پر قابو پا نے کے لیے فوری اقدامات کر ے جس سے ملک میں فصلو ں کو شدید نقصان ہو رہا ہے۔ ریگستان کی ٹڈیا ں 2019میں پاکستان میں پہنچی اور اس سے پہلے ہی ہزار ہیکڑمیں کا شت شدہ زمین کو تبا ہ کر دیا ہے۔ اس وقت ملک بھر میں 61اضلا ع ٹڈیو ں کے حملے میں ہیں جو ان علاقوں میں کا شت کی گئی زمین کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ ٹڈیوں کے بڑے پیما نے پر تبا ہی کے حملو ں کی صلا حیت سے نہ صرف ملک میں غذائی تحفظ پر شدید تشویش پا ئی جا رہی ہے بلکہ اس سے پاکستان میں زراعت اور ٹیکسٹا ئل کی صنعت پر بھی شدید اثر پڑے گا۔ تبا ہ شدہ کا شت کی جا نے والی ا راضی کے سبب کپاس، گندم، گنے، با غات، سبزیوں کی فصلو ں وغیرہ کی فراہمی میں کمی کا با عث بنے گی جس سے ملک میں ٹیکسٹائل اور زراعت کی پیداواری صلا حیت متا ثر ہو گی۔ میاں انجم نثار نے مزید کہاکہ پاکستان کی زراعت کا شعبہ اور ٹیکسٹائل کی صنعت محنت مزدوری کر نے والے شعبے ہیں ٹڈیوں کے حملے کی وجہ سے ان فصلو ں کی تبا ہی برا ہ راست ہما ری آبادی کے بڑے حصے کو متا ثر کر ے گی جس کا معا ش ایک طر ح زراعت پر منحصر ہے اوراس سے وابستہ مزدور دوسری طرف ٹیکسٹائل انڈسٹر ی۔ صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے تجو یز پیش کی کہ ٹڈی دل کے حملے پر قا بو پا نے کے لیے وفاقی اور صوبا ئی حکومتو ں کو سخت اور فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔