کورونا وائرس، کیریئر طویل ہوسکتا ہے ،جیمز اینڈرسن

167

لندن (جسارت نیوز) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم مایہ ناز فاسٹ بولر جیمز اینڈرس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے کرکٹ سرگرمیوں میں ہونے والے وقفے سے ان کا کیریئر طویل ہو سکتا ہے۔37 سالہ جیمز اینڈرسن 55 کھلاڑیوں کے اس گروپ کا حصہ ہیں جن سے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ 8 جولائی کو شروع ہونا ہے۔اینڈرسن نے انگلینڈ کے موسم سرما کے دورہ جنوبی افریقا کے دوران ہونے والی پسلی کی انجری کے بعد مکمل طور پر فٹنس حاصل کرلی ہے۔ جیمز اینڈرسن نے بیان میں کہا کہ عالمی وبائی بیماری کی وجہ سے جو کھیل میں وقفہ پیدا ہوا ہے میرے کیریئر کے اختتام میں ایک یا2 سال کا مزید اضافہ کرسکتا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کی فاسٹ بولر گذشتہ موسم گرما کی ایشز کے بڑے حصے اور انجری کے سبب نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے موسم سرما کے دوروں سے محروم ہونے کے بعد اگست کے بعد اب تک صرف 74 اوورز کرسکے ہیں۔ وہ اولڈ ٹریفورڈ میں جالوں میں معاشرتی دوری کے اقدامات کے ساتھ بولنگ کررہے ہیں۔ اینڈرسن نے کہا ہے کہ مجھے فٹنس مسائل پر قابو پانے کے بعد دوبارہ واپس آنے پر بہت ہی عجیب سا لطف آرہا ہے جیسا کہ وہ نیٹ پریکٹس کر رہے ہوں اور انکے آس پاس کچھ زیادہ لوگ نہیں ہیں۔