جارج فلائڈ ‘قتل کی واردات’ میں ہلاک ہوا ، پوسٹ مارٹم رپورٹ

663

واشنگٹن ( مانیٹرنگ دیسک ) امریکا میں سرکاری طور پر کرائے گئے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں جارج فلائڈ کی ہلاکت کو ہومی سائیڈ یا ‘قتل’ قرار دیا گیا ہے ۔ ریاست منیسوٹا کے شہر مینیاپولس کے ہینیپن کاؤنٹی میڈیکل آفیسر نے ایک بیان میں کہا کہ چھیالیس سالہ فلائڈ کی ہلاکت پولیس کی جانب سے زبردستی ان کا گلا دبانے کے نتیجے میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ قبل ازیں کہا گیا تھا کہ ان کی ہلاکت میں دیگر طبی وجوہات نے بھی کردار ادا کیا تھا۔ تاہم پیر کو جاری کردہ حتمی رپورٹ میں موت کی وجہ واضح طور پر ‘قتل’ قرار دی گئی۔ فلوئڈ کے اہل خانہ نے نجی طور پر بھی اس ہلاکت کی تحقیقات کرائی تھیں اور ان کے نتیجے میں بھی اس ہلاکت کو قتل قرار دیا گیا تھا۔