طیارہ حادثہ: وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

142

لاہور (آن لائن) پی آئی اے طیارہ حادثہ پر وزیراعظم عمران خان کے مستعفی ہونے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمی زاہد بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرا داد کے متن میں کہاگیا کہ ایوان پی آئی اے طیارہ حادثے کا ذمہ دار عمران خان،غلام سرور خان اور سی ای او ارشد ملک کو ٹھہراتا ہے۔وزیراعظم عمران خان طیارہ حادثے میں 97افراد کی ہلاکتوں کی باوجود جائے حادثہ کا دورہ کرنا گوارہ نہیں کیا۔وزیراعظم عمران خان اخلاقی طور پر ملک کا نظام چلانے کے اہل نہیں رہے۔قرا ر داد میں مطالبہ کیاگیا کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں ہلاک 97افراد کے قتل کا مقدمہ عمران خان،غلام سرور خان اور سی ای او ارشد ملک کیخلاف درج کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کو فوری مستعفی ہوجانا چاہیے۔وفاقی وزیر غلام سرور خان اور سی ای او ارشد ملک کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔