اس وقت ملک کے51 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے، این ڈی ایم اے

70

اسلام آباد( آن لائن ) این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق اس وقت ملک کی51 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔بلوچستان کے 33، خیبر پختونخوا 9، پنجاب 3 اور سندھ کے 6 اضلاع متاثرہوئے۔ ترجمان کے مطابق ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے، کل 1122 ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا۔بیان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 68 ہزار ایکٹر رقبہ کا سروے ہوا۔ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں 5300 ایکٹر رقبہ کا ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا۔ترجمان کے مطابق بلوچستان میں 3800 ایکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا۔ترجمان کے مطابق پنجاب میں 100 ایکٹر پر سپرے کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا میں800 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ ترجمان کے مطابق سندھ میں گذشتہ روز 600 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا،اب تک پورے ملک میں 5 لاکھ 2 ہزار 200 ایکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔