سی اے اے نے پائلٹ کے ہدایت نظرانداز کرنے کی رپورٹ جاری کردی

367

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بدقسمت طیارے کے پائلٹ کی جانب سے ہدایت نظرانداز کرنے سے متعلق رپورٹ جاری کردی‘ خط پی آئی اے شعبہ سیفٹی کے جنرل منیجر کو ارسال۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن افتخار احمد کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق ائر ٹریفک کنٹرولر لینڈنگ سے متعلق کپتان کو ہدایت دیتا رہا لیکن کپتان نے عملدرآمد نہیں کیا،طیارہ کنٹرول زون اپروچ پوائنٹ پر تھا تو طیارے کی بلندی زیادہ تھی کنٹرولر نے کپتان کو وارننگ دی کہ بلندی زیادہ ہے،طیارہ سات ناٹیکل میل پر تھا تو طیارے کی اونچائی 5ہزار دوسو فٹ تھی،کنٹرولر نے دومرتبہ کپتان کو ہدایت کی کہ طیارے کو بائیں جانب180 ڈگری پر لیجائیں تاکہ اونچائی کنٹرول ہوسکے ‘کپتان نے ائر کنٹرول کی ہدایت کو نظر انداز کردیا‘طیارے کی اونچائی 3ہزارپانچ سو فٹ تھی تو طیارہ چار ناٹیکل تیرہ سو فٹ پر آگیا،اترنے کی رفتار دو سو پچاس ناٹ سے زیادہ تھی جولینڈنگ کیلیے درکار مطلوبہ رفتار سے زیادہ تھی۔