زوم ایپ نے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کروادیا

538

زوم ایپ نے صارفین کی شکایات پر اپنی پرائیویسی کو سخت کرتے ہوئے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق صارفین کی جانب سے ڈیٹا لیک ہونے اور ان کی ذاتی معلومات ہیک ہونے سے متعلق شکایات پر زوم ویڈیو ایپ نے سیکیورٹی اور پرائیویسی کو مزید سخت کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

زوم ایپ نے سیکیورٹی بہتر بناتے ہوئے ویبنرز اور کلاؤڈ ریکارڈنگ کے لیے کم سے کم ڈیفالٹ پاس ورڈ کی لمبائی کو چھ حرفوں میں تبدیل کرنا اور منتظمین کو یہ صلاحیت فراہم کرنا ہے کہ وہ ریکارڈنگ پر شیرئنگ کو غیر مفعال کریں اور ان کی میعاد ختم ہونے کا اوقات طے کریں۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام بھارتی وزارت داخلہ امور اور سی ای آر ٹی ان کے صارفین کو سیکیورٹی سے متعلق مشوروں کے پیش نظر انجام دیا گیا ہے۔