سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ بحال کردی

521

کراچی: سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرنے کی منظوری دے دی۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث شہر قائد میں گزشتہ 2 ماہ سے بسیں چلانے پر پابندی عائد تھی تاہم کاروباری سرگرمیاں کھولنے کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بحال کردی۔

سندھ حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو  ہدایت کی گئی ہے کہ ایس او پیز کے تحت بسیں سڑکوں پر لائیں ۔

دوسری جانب وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے تحت ٹرانسپورٹرز کو بسیں کل سے چلانے کی منظوری دی گئی ہے ۔

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ مزید کہا کہ سندھ حکومت نے بسوں کی مانیٹرنگ کیلئے انسپیکشن ٹیم تشکیل دے دی ہے جو عملدرآمد نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کرے گی ۔