سندھ حکومت نے آن لائن ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے  کی اجازت دے دی

550

کراچی:سندھ حکومت نے شہر میں آن لائن ٹرانسپورٹ سروس بھی بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کہ آن لائن ٹیکسی سروس میں صرف 2 افراد کوبیٹھنے کی اجازت ہوگی اور ہنگامی صورتحال میں ٹیکسی میں مزید ایک شخص کو ساتھ بٹھایا جاسکے گا جبکہ آن لائن بس سروس کو سیٹ بائے سیٹ سروس چلانےکی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بس میں ائیرکنڈیشن چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، اگر ٹرانسپورٹر اے سی چلائے گا وہ سیٹ پر ایک مسافر بٹھائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی ہے جس کے لیے ایس او پیز بھی طے کیے گئے ہیں۔