شہباز شریف چلے گئے تو شاہد خاقان عباسی کو اوپر لایا جائے گا، شیخ رشید

520

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف چلے گئے تو شاہد خاقان عباسی کو اوپر لایا جائے گا، شہباز شریف بہادر بنیں،جیل سیاست دان کا سسرال ہوتاہے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےشیخ رشید نے کہاکہ بزنس مین اور سیاست دان کو پکڑنا آسان کام نہیں ہوتا، شہباز شریف کو پتا تھا کہ ان کے گھر پر چھاپا پڑنا ہےجبھی وہ گھر سے چلے گئے ، شہباز شریف لیڈر آف اپوزیشن نہیں ہے۔

 نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم ہونے جارہی ہے، پہلی بار شوگر مافیا پر ہاتھ ڈالا گیا ہے،1985کے بعد سے اب تک چینی پر سبسڈی کے معاملات کو 10ایجنسیاں دیکھیں گی، شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔ ملک کے خزانے لوٹنے والوں کے لیے رعایت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بجٹ کے بعد دوسری طرف بھی جھاڑو پھرے گی،میں کسی کی صحت کا دشمن نہیں ہوں ، لیکن سچ کے ساتھ کھڑا ہوں،ایک مجرم کو بچانے کے لیے پچاس سو آدمی کھڑے ہیں، میں نے کہا تھا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم نہیں ہوگی، اگر حکومت ہلے گی تو اپنی غلطی کی وجہ سے گرے گی، اپوزیشن کی وجہ سے نہیں۔