ملکی خزانےکولوٹنے والوں کا احتساب کیا جائے گا، شہباز گل

627

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ یوم حساب ان کاہےجوتین تین باریوں میں ملکی خزانےکودونوں ہاتھوں سےلوٹنےمیں مگن رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز گل نے کہاکہ جب بھی اداروں کی بربادی، کرپشن کا ذکرہوگا، شریفوں اورحواریوں کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا، بد انتظامی، اقربا پروری کی جو داستانیں آپ رقم کرکے گئے کفارہ قوم ادا کر رہی ہے،یوم حساب ان کا ہوگاجن کےبھائی پنجاب میں اپنی ہی حکومت کوایک ایک لاکھ کاکھجورکادرخت بیچتےرہے۔

انہوں نےمزید کہاکہ صحت کے نظام پر بات کرنے سے پہلے ضرور بتایا کریں نوازشریف کو باہر سے علاج کروانا پڑ رہا ہے، آپکی لوٹ مار بڑا ثبوت  ہے کہ نوازشریف کو پلیٹ لیٹس کی تعداد بیرون ملک سے پوری کروانا پڑرہی ہے،آپ کو یہ طعنہ روز سننے کو ملے گا، حوصلہ رکھیں، ان تمام لوگوں کو حساب دینا ہوگا جنہوں نے پاکستان میں وفاقی وزیرہوتےہوئےیواےای میں اقامےپرچوکیداری کی ہے۔