حکومت نے پورے ملک میں تماشا لگا رکھا ہے، شاہد خاقان عباسی

199

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت نے پورے ملک میں تماشا لگا رکھا ہے، آج ملک میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے نجی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت کا کام پریس کانفرنس کرنانہیں کارروائی کرنا ہے،حکومت بدنیتی سے اپوزیشن لیڈرکا پیچھا کررہی ہے،کسی کےپاس ثبوت ہیں تووہ نیب کودے،پھرنیب ریفرنس دائرکرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نیب کے سامنے پیش ہوتے رہے ہیں،شہباز شریف نے شامل تفتیش ہونے سے کبھی انکار نہیں کیا،ضمانت قبل از گرفتاری ہر شہری کا آئینی حق ہے،آئین کا تقاضہ ہےکہ اگر پیش نہ ہوں تو نوٹس جاری کیا جائے،شہباز شریف 70روز ریمانڈ پر رہے،نیب وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بجائے ریفرنس دائر کرے۔