پاکستان اسٹیل ملز کے مزدوروں کا انصاف ہاوس کراچی میں احتجاج

542

پاکستان اسٹیل ملز کے مزدوروں کا انصاف ہاوس کراچی میں احتجاج، انصاف لیبر یونین اسٹیل ملز نے اپنی ہی حکومت کیخلاف انصاف ہاوس کراچی میں دھرنا دے دیا۔

اسٹیل ملز چلانے کا وعدہ پورا نہ کرنے پر انصاف لیبر یونین کا اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے، احتجاج انصاف لیبر یونین سی بی اور پاکستان اسٹیل یوتھ یونٹی کی جانب سے کیا جارہا ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اسد عمر وعدے پورے کریں، مظاہرین کو جبری طور پر برطرف کرنے کی تیاری کی جارہی ہے جسے روکا جائے اور حکومت مزدوروں کے روزگار کا تحفظ کرے۔