نثار نامی سمندری طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو خطرہ نہیں ہے، این ڈی ایم اے

440

این ڈی ایم اے نے بحیرہ عرب میں نثار نامی سمندری طوفان پر الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نثار نامی سمندری طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو خطرہ نہیں ہے،سمندری طوفان کراچی سے 11سو کلو میٹر جنوب میں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ ماہی گیر 4جون تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

جبکہ بحیرہ عرب میں اٹھنے والا سمندری نثار نامی طوفان کل بھارت کی مغربی ریاستوں مہاراشٹر اور گجرات کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات نے اس بارے میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ طوفان پہلے چند گھنٹوں میں سائیکلون اور پھر ایک سپر سائیکلون میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے۔

طوفان کل تین بجے ممبئی کے ساحلی علاقوں سے بھی ٹکرا سکتا ہے، اسی لیے ممبئی اور آس پاس کے ساحلی علاقوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔