نیب  کاشہبازشریف کی گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپہ

647

لاہور: نیب کی ٹیم مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو گرفتارکیے بغیر واپس راوانہ ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی ٹیم نے ماڈل ٹاؤن میں قائم شہباز شریف کے گھر پر گرفتاری کے لیے  پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ مارا ،لیکن شہباز شریف گھرپر موجود نہیں تھے ،جس کی وجہ سے نیب ٹیم ڈیڑھ گھنٹے انتظار کرنے کے بعدشہباز شریف کو گرفتارکیے بغیر راوانہ ہوگئی۔

خیال رہے کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عدم پیشی پر نیب کی ٹیم شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے ماڈل ٹاؤن پہنچی تھی،  شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے نیب کی ٹیم رائیونڈ جائے گی۔