دہشتگردوں کی مالی معاونت کا ملزم اسلام آبادہائیکورٹ سے گرفتار

441

دہشتگردوں کی مالی معاونت کے ملزم کو ضمانت مسترد ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے افغان شہری حاجی خیراللہ  کو  ضمانت مسترد ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا،  جسٹس محسن اختر کیانی نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔

ایف آئی اے نے حکام نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ افغان شہری حاجی خیراللہ پر دہشتگردوں کی مالی معاونت کا الزام ہے، ٹیرر فنانسنگ میں حاجی خیراللہ نے پاکستان سے کروڑوں روپےکی منی لانڈرنگ کی،  ٹیررفنانسنگ میں ملوث 3 ملزم حاجی خیراللہ کے ذریعے دہشتگردوں کی مالی معاونت کررہے تھے۔

عدالت نے ملزم کی درخواست  ضمانت مسترد کردی، جس کے بعد ایف آئی اے نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔