حافظ نعیم الرحمن نے طیارہ حادثے کی تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کردیا

712

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی ٹیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شفاف انکوائری کے لیے تمام متعلقہ نمائندوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  طیارہ حادثے کی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات ہیں،جس کی جانب بارہا پالپا نے بھی نشاندھی کی ہے،نکوائری کمیٹی نے شفاف تحقیقات کے لئے تمام نمائندے شامل ہونے چاہئیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یوں لگتا ہے ماضی کی طرح اس قومی سانحے کو بھی سرد خانے کی نذر کردیا جائے گا، ٭……اصل حقائق جو اس حادثے کی وجہ بنے قوم سے چھپائے جائیں گے،ائیرپورٹ کے اطراف بڑی تعداد میں ریسٹورینٹس قائم ہیں جہاں چیل کوے منڈلاتے ہیں اس زاوئیے کو بھی تحقیقات میں شامل ہونا چاہئے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جہازوں کے آمدورفت کے مقامات پر تعمیرات کی اجازت کس ادارے نے دی اس کی بھی باز پرس ہونی چاہئے، طیارہ حادثہ میں شہداء کی لاشوں کی تصدیق کے عمل میں دشواریوں کاسامنا ہے،طیارہ حادثہ کو آٹھ دن گزر گئے لیکن اب تک لواحقین پریشان حال ہیں،لواحقین کی پریشانیوں کو دور کیا جائے اور ان کا ازالہ کیا جائے۔