اکرم واہ کینا ل میں ڈوبنے والے بچے کی نعش برآمد

343

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)گذشتہ روز اکرم واہ میں ڈوبنے والے سات سالہ بچے دادو کی نعش پیر کے روز ہالاناکہ کے مقام سے
برآمد۔گذشتہ روز بلدیہ تھانے کی حدود اکرم واہ کینال میں سات سالہ بچہ بنام دادو ولد اللہ بچایو ڈوب گیا تھا، بلدیہ تھانے کے اے ایس آئی عارف بھٹی کی نگرانی میں نعش کی تلاش جاری کی جس پیر کے روز ہالا ناکہ کے مقام سے نعش برآمد ہوگئی۔ دادو اپنی والدہ کے ساتھ نہر کے کنارے کپڑے دھلوانے میں مصروف تھا کہ اچانک ہوا کے تیز جھونکے سے نہر میں جا گرا۔