خیبر پختونخوا مزید 2 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے جاں بحق

159

پشاور ( آن لائن) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑا نے صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 2 ڈاکٹرز کی موت کی زصدیق کردی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام ڈاکٹر اورنگزیب اور ڈاکٹر اعظم کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے کورونا وائرس سے خیبر پختونخوا میں مزید 2 ڈاکٹرز کو کھو دیا، میرا کچھ بھی کہنا ڈاکٹر اورنگزیب اور ڈاکٹر اعظم کے اہلخانہ کے دکھ کو کم نہیں کر سکتا لیکن میں ان کے لیے دعاگو ہوں اور میری آپ سب سے بھی دعاو¿ں کی درخواست ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ سے نبردآزما محکمہ صحت کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک محکمہ صحت کے عملے کی قربانیوں اور جرات کو فراموش نہیں کرے گا۔