حیسکو کی نااہلی ،بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

280

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیسکو کی نااہلی کے سبب لیاقت کالونی،قائدآباد،لطیف آباد، فردوس کالونی،آفندی ٹاﺅن،ہیر آباد،گاڑی کھاتہ قاسم آباد سمیت تقریبا پورے شہر کی لائٹ صبح ساڑھے 7بجے سے بند سہ پہر تک بند رہی جس کے باعث شہری سخت پریشانی کا شکار رہے اور گرمی عوام کی حالت خراب کردی ۔اس حوالے سے حیسکو حکام کر کہنا ہے کہحیسکو چیف عبدالحق میمن کی ہدایت پر ایکسئن ڈویژن گاڑی کھاتہ سہیل احمد شیخ کی سربراہی میں چاروں سب ڈویژن میں بجلی کے مرمتی کام جاری ہیں جس میں 11kvسرفراز بابا فیڈر سرفراز کالونی، لیاقت کالونی،صدر ودیگر میں بجلی کے پولوں پر کام کیا جارہا ہے۔ چارو ںایس ڈی اوز آصف کہلہ، اسد پیرزادہ، ارشد اور عقیل شاہ اپنی نگرانی میں کام مکمل کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ ایکسئن ڈویژن گاڑی کھاتہ سہیل احمد شیخ کا کہنا ہے کہ بجلی چوری سے لوگ دور رہیں اور جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا جائے گا۔ بجلی کے مرمتی کام کی وجہ سے بجلی کی بندش پر عوام سے معذرت خواہ ہیں۔