منشیات، ہیرئن اور چرس کا بیوپاری روشن علی قریشی گرفتار

178

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے علائقے ٹنڈو ولی محمد میں منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں۔ ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کے حکم پے تھانہ مارکیٹ کے ایس ایچ او انسپیکٹر محمد رئیس احمد خانزادہ کی اپنی ٹیم کے ساتھ منشیات ہیرئن اور چرس کے بیوپاری روشن علی قریشی ولد علی محمد کو گرفتار کرلیا گیا جس کے قبضے سے چرس برآمد کی گئی ۔علاوہ ازیںتھانہ اے سیکشن پولیس کی کامیاب کاروائی۔بین الصوبائی موٹرسائیکل اسنیچر گینگ کے 3 کارندے اسلحہ و مسروقہ موٹرسائیکل سمیت گرفتار۔ایس ایچ او سب انسپکٹر نثار احمد شاہ نے ASI ہاشم اور دیگر اسٹاف کے ساتھ مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 3 مشکوک افراد پسٹل اور موٹرسائیکل سمیت چنگی ناکہ نمبر 12 کے قریب حراست میں لے لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد موٹرسائیکل اور 3 عدد پسٹل برآمد ہوئی ۔گرفتار ملزمان میں صدام علی ولد صفدر علی لاشاری جوکہ گینگ کا سرغنہ ہے جو متعدد بار پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے جس سے کئی چوری و چھینی گئی موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرائی جاچکی ہیں ۔ راشد خاصخیلی ولد میر محمد اور علی حسن ولد جمیل احمد عباسی سمیت گرفتار ملزمان کے خلاف اے سیکشن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔