گھوٹکی: ن لیگ کے سابق رکن اسمبلی عاطف مزاری کا بیٹا گرفتار

271

گھوٹکی ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی سردار عاطف مزاری کے مفرور قاتل بیٹے باسط مزاری کو گھوٹکی سے گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر فرخ علی کے مطابق سابق عاطف مزاری کے قتل میں ملوث ان کے بیٹے عبد الباسط مزاری کو محلہ محبوب شاہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم روجھان میں اپنے والد کے قتل کے بعد خانپور کے علاقے چاچڑاں شریف میں روپوش تھا۔ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی تو ملزم فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔ کارروائی میں راجن پور، رحیم یار خان اور گھوٹکی پولیس نے حصہ لیا۔