پی ٹی آئی حکومت اوورسیزپاکستانیوں کو نظر انداز کررہی ہے‘ اے این پی

141

تیمرگرہ( آن لائن ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان و سابق سنیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والے اورسیز پاکستانیوں کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے ٹیلی فونک میڈیا گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کی لاشیں بے یارومدد گار پڑی ہے لیکن بد قسمتی سے سفارت کار اور حکومت اورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔