غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس ،میر شکیل الرحمن کے ریمانڈ میں توسیع

125

لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت نے غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں گرفتار کاروباری شخصیت ونجی اخبار کے مالک میر شکیل الرحمن کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جون تک ملتوی کر دی،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی،ملزم میر شکیل الرحمن کو کورونا وائرس خدشات کے باعث عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔ دوران سماعت نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عاصم ممتاز بتایا کہ محکمہ داخلہ انڈر ٹرائل کیسز کی کارروائی معطل نہیں کر سکتا، جن کیسز کا ابھی ٹرائل شروع نہیں ہوا ان کی حد تک کارروائی معطل کی جا سکتی ہے، ملزم کے وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ جب ریفرنس آجائے تو ملزم کو پیش نہ کیا جانا عدالتی کارروائی میں مداخلت کے مترادف نہیں ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔