گیارہ لاکھ خاندانوں کو راشن فراہم کر چکے ‘چودھری سرور

134

لاہور (اے پی پی )گور نر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت نے ابتک پی ڈین این کے پلیٹ فارم سے ابتک11لاکھ جبکہ سرور فائونڈیشن 60ہزار سے غر یب خاندانوں میں راشن فراہم کر چکی ہے ، عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کے لیے پنجاب آب پاک اتھارٹی تیزی سے کام کر رہی ہے،بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قومی نہیں ذاتی مفادات کی سیاست کر رہی ہیںاور ہم سب نے ملکر ہی ملک کو کورونا سے بچانا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سختی کے بغیر لوگوں کوکورونا سے بچانے کے لیے گھروں میں رکھنا ممکن نہیں ہوسکتا،اس لیے حکومت کو سخت پالیسی بنانی چاہیے۔انہوں نے کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کرنے والی بھارتی فوج اور دیگر اداروں کے لوگوں کے خلاف جنگی جرائم کے تحت عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں اور مسلمانوں پر دہشت گردی کررہاہے ، اس کے خلاف عالمی اداروں کو بھی نوٹس لینا چاہیے اور سفارتی دبائو کے ذریعے دنیا بھارت کو ایسے جر ائم سے روکے پاکستان کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں کے ساتھ ہے اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائے گااور اگر بھارت نے کوئی حر کت کی تواس کو تاریخ ساز منہ توڑ جواب ملے گا، بھارتی فوج جس طرح کشمیر یوں میں بے گناہوں کا قتل عام کر رہی ہے یہ جنگی جرائم ہے ۔