اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں 8 ارب 24کروڑ76لاکھ روپے کا اضافہ

181

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو بھی تیزی کا رجحان غالب رہاجس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس34ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 90.74پوائنٹس کے اضافے سے 34021.97پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ،مارکیٹ کے سرمائے میں 8 ارب 24کروڑ76لاکھ روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 14.98فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کوٹریڈنگ کا آغازمنفی زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط سرمایہ کاری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 3380پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری شروع ہوئی جس کے باعث مندی کا رجحان تیزی میں تبدیل ہوگیا جس کے نتیجے میں 34ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی یہ رجحان ٹریڈنگ کے اختتام تک برقرار رہا۔ اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 90.74پوائنٹس کے اضافے سے 34021.97پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 112.54پوائنٹس کے اضافے سے 14855.65پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس31.08پوائنٹس کے اضافے سے 24466.26پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر354کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے141کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،195میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔قیمتیں کم ہونے والی کمپنیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باجود مہنگی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم64کھرب84ارب 96کروڑ80لاکھ روپے سے بڑھ کر64کھرب93ارب 21کروڑ56لاکھ روپے ہو گیاجب کہ کاروباری حجم 19کروڑ80لاکھ 95ہزار شیئرز رہا جو جمعہ کی نسبت3کروڑ49لاکھ 25ہزار شیئرزکم ہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت 49روپے کے اضافے سے 2249روپے اورایبٹ لیب کے حصص کی قیمت 20.83روپے کے اضافے سے519.79روپے ہو گئی جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت 174روپے کی کمی سے7025روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 120روپے کی کمی سے6753روپے پر آ گئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے پاک الیکٹران، یونٹی فوڈز،فوجی فوڈز،ٹی آر جی پاک،جہانگیر صدیقی ،ہیسکول پٹرول،ہم نیٹ ورک،،میپل لیف،صدیق سنز اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کے حصص سرفہرست رہے ۔