ہاکی مراکز کو ایک مرتبہ پھر بحال کر نے کی جدو جہد کر رہے ہیں، امتیاز شیخ

175

میر پور خاص (جسارت نیوز) سندھ کے ہاکی مراکز کو ایک مرتبہ پھر بحال کر نے کی جدو جہد کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے زیر اہتمام منعقدہ آل پاکستان پی آئی ایچ U-16 ہاکی اسکلز مقابلے میں صوبہ سندھ میں پو زیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں اسناد و انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصو صی امتیاز شیخ نے کیا ۔واضح رہے کہ یہ تقریب سماجی فاصلوں کو بر قرار رکھتے ہو ئے منعقد کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کراچی ، حیدرآباد ،ٹنڈو جام، میر پور خاص ، دادو ، لاڑکانہ، سکھر ، خیر پور اور نواب شاہ کے ہاکی مراکز میں پاکستان ہاکی کیلئے با صلاحیت کھلاڑی مہیا کئے لیکن ہاکی کے زوال نے ان علاقوں میں ہاکی سر گر میاں معدوم یا نہ ہونے کے برابر کردیں ہم مزکو رہ علاقوں میں ہاکی کے مختلف مقابلے منعقد کر وا کر نہ صرف ہاکی کی بحالی کی کوششیں کر رہے ہیں بلکہ نو جوانوں کو قومی کھیل ہاکی کی مثبت سر گر می کے ذریعے ان علاقوں کی تعمیر و ترقی کی جدو جہد کر رہے ہیں اس سلسلے میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن اور ضلعی ایسو سی ایشنز ان سے بھر پور تعاون کرتے ہوئے سر پرستی کریں گی ۔ تقریب سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے بانی و اعزازی سیکریٹری جنرل پرو فیسر راؤ جاوید اقبال ،صدر زاہد شہاب اوردیگر نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں موجود مہمانان گرامی کو ڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکٹری جنرل کو ڈی ایس پی ریٹائرڈ راجہ محمد یوسف اور دیگر عہدیداران کی جانب سے سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا ۔ مہمان خصو صی امتیاز شیخ اور دیگر نے صوبائی سطح پر میرپور خاص کے کھلاڑیوں رئیس ملک ، یاسر ملک اورمحمد فیضان کو تحائف اور اسناد دئے اسکے علاوہ مقابلے میں شریک ہو نے والے دیگر کھلاڑیوں کو اسناد دی گئیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسو سی ایشن کے صدر جاوید اقبال قریشی نائب صدر محمد سعید اور محمد سعد بھی موجود تھے ۔