اطالوی ٹینس اسٹار فابیو فوگنینی کے ٹخنوں کی آرتھو اسکوپک سرجری

146

روم (جسارت نیوز) اٹلی کے نامور ٹینس ا سٹار اور سابق ٹاپ 10 کھلاڑی فابیو فوگنینی نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کو ان کے دونوں ٹخنوں کی آرتھرو اسکوپک سرجری ہوئی تھی۔گذشتہ سال کے اے ٹی پی رینکنگ میں کیریئر کی اعلی 9ویںپوزیشن تک پہنچنے والے اور 2011ء کے فرنچ اوپن کوارٹر فائنلسٹ فوگنینی نے2 پیغامات بھیجے تھے۔ جن میں پہلا سرجری کرانے کے بارے میں ہے جبکہ دوسرے میں ہسپتال کے بستر پر لی گئی تصویر شامل تھی۔ فابیو فوگنینی نے کہا کہ انکو اپنے بائیں ٹخنے میں تکلیف کی وجہ سے ساڑھے3 سال پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ وہ گزشتہ 2 سال سے دائیں ٹخنے میں بھی تکلیف برداشت کر رہے تھے اور ان سے نمٹنے کے لئے سرجری ناگزیر تھی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹینس مقابلے شروع ہونے میں 2 ماہ باقی ہیں اور وہ پر امید ہیں کہ اس وقفے کے دوران فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوکر جلد ایکشن میں نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ اطالوی ٹینس اسٹار فابیو فوگنینی اس وقت ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں 11 ویں پوزیشن پر ہے۔ اس کی شادی 2015ء کی امریکی اوپن چیمپئن فلیویا پیینیٹا سے ہوئی تھی۔