عدالت عظمیٰ کے احکامات مسلسل نظرانداز‘ مختلف علاقوں میں کھلے عام گٹکا فروخت

311

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عدالت عظمیٰ کے احکامات مسلسل نظرانداز ‘لانڈھی کورنگی ‘کیماڑی اور سلطان آباد سمیت مختلف علاقوںمیں گٹکا فروشوں کا راج۔ پولیس کے علم میںسب کچھ ہونے کے باوجود مختلف ایریاز میںماوا گٹکا سٹی کھلے عام بکنے لگے۔ پولیس کی جانب سے کسی قسم کا ایکشن نہ ہوسکا کورنگی کے مختلف تھانوںکے ایریاز میںماوا گٹکا مختلف کیبنوںاور گھروںمیںخرید و فروخت کیا جارہا ہے۔ جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کورنگی کے کچھ ایریاز میںماوے گٹکے کی بناوٹ کا کام تاحال جاری ہے۔ جبکہ تمام تھانوںکو معلوم ہے کہ گٹکا کہاں کہاں فروخت ہوتا ہے ۔پولیس کے علم میں ہونے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا جبکہ ماوا گٹکا فروخت کرنے والے پکڑے جاتے ہیںتو فوری طور پر لین دیںکر کے چھوڑ دیے جاتے ہیں۔جبکہ کورنگی میںگٹکابنانے والے اور گٹکا فروخت کرنے والوں کو اعلیٰ شخصیت کی سرپرستی حاصل ہے۔