گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں 0.42 فیصد اضافہ ریکارڈ

186

اسلام آباد (صبا ح نیوز)وفاقی ادارہ شماریات نے گزشتہ ماہ کے لیے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے ۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.42فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رواں مالی سال کے11ماہ میں مہنگائی میں 11.32فیصد اضافہ ہوا۔مئی 2019 ء کے مقابلے میں مئی 2020ء میں مہنگائی کی شرح 9.07فیصد رہی اور رمضان المبارک میں متعدد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔ایک ماہ میں چکن 41.46فیصد، آلو 31 فیصد، پھل 9.72فیصد مہنگا ہوا جبکہ دودھ 4.63، ملبوسات 4اور مصالحہ جات 3.71فیصد مہنگے ہوئے۔ایک ماہ کے دوران پیاز23 فیصد، سبزیاں 19فیصد، انڈے 18فیصد، موٹر فیول 13 فیصد، ٹماٹر 8فیصد اور دالیں 4سے 7فیصد تک سستی ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق ایک سال میں آلو 96 فیصد، دال مونگ 83فیصد اور دال ماش 55 فیصد تک مہنگی ہوئیں جبکہ ایک سال میں گیس کے نرخ 55فیصد ، سبزیاں 21فیصد، چینی 20فیصد اور انڈے 19فیصد مہنگے ہوئے۔ایک سا ل میں ٹماٹر 39فیصد، پیاز 21 فیصد،موٹر فیول 19فیصد اور سبزیاں4فیصد سستی ہوئیں ۔