سندھ میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

364

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی کوئی اجازت نہیں ہوگی البتہ اگر نجی تعلیمی ادارے آن لائن ایجوکیشن شروع کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اس کی اجازت ہوگی۔

میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نجی اسکولز اگر اپنے اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کو بلوانا چاہتے ہیں تو ان کو محکمہ صحت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

 سعید غنی نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کی اکیڈمک پالیسی اور اسکولز کھولنے کے ساتھ ساتھ جو نجی اسکولز پہلی تا آٹھویں جماعت تک کے ان بچوں کو اگلے درجوں میں ترقی دینے پر تحفظات رکھتے ہیں، جن کے تعلیمی نتائج اس معیار کے نہیں ہیں اس پر نظرثانی کے لئے ایک سب کمیٹی بنادی گئ ہے، جو تمام صورتحال کا جائزہ لے کر اپنی تجاویز پیش کرے گی۔