ترکی میں اندرون ملک پروازیں بحال

448

ترکی نے علاقائی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا، ڈومیسٹک فلائٹس مرحلہ وار بحال کی جائیں گی۔

ترک میڈیا کے مطابق مارچ سے اندرون ملک پروازوں پر عائد پابندی کو جزوی طور پر ختم کیا جارہا ہے، کورونا مریضوں میں کمی آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کے تحت محدود ڈومیسٹک فلائٹس شروع کی جارہی ہیں۔

ترک ٹرانسپورٹ اینڈ انفرانسٹرکچر وزیر نے یکم جون سے علاقائی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر کے روز پہلی پرواز استنبول سے دارالحکومت انقرہ روانہ ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ دیگر تین بڑے شہروں کے لیے پروازیں بھی استنبول ایئرپورٹ سے آپریٹ کی جائیں گی جب کہ مزید دیگر شہروں کے لیے پروازیں 3 جون بروز بدھ سے آپریٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ترکش ایئرلائن نے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ طویل انتظار ختم ہوا، اب ہم یکم جون سے ایک بار پھر فضاؤں میں ہوں گے۔