وزیر صحت لاپتہ ہیں اور صحت کا نظام ٹھیکے پر چل رہا ہے، ترجمان (ن) لیگ

454

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر صحت عمران خان لاپتہ ہیں اور صحت کا نظام ٹھیکے پر چل رہا ہے اور حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول کر قوم کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ کورونا کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر انتظامات اور اقدامات کے بجائے لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈالی جارہی ہے، کورونا کے پہلے سے ہی عوام بے روزگار ہورہی ہے،عمران خان پریس کانفرنس اور بیانات کے ذریعے کورونا کا مقابلہ کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 2400 سے زائد ہوچکی ہے اور صرف 12 وینٹی لیٹر کام کررہے ہیں، اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں کل 90 بستر کے کورونا آئیسولیشن وارڈ کے سوا اور کوئی انتظام نہیں، لواحقین اپنے کورونا مریضوں کی جان بچانے کے لئے وینٹی لیٹرز کے حصول کی خاطر سفارشیں اور منتیں کرنے پر مجبور ہیں۔

مریم اورنگزیب  کا مزید کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ کورونا مریضوں کے لئے جو وینٹی لیٹر آئے تھے، وہ کہاں ہیں؟ ان وینٹی لیٹرز میں سے اسلام آباد کے اسپتالوں کو کتنے ملے؟